اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری نے فلسطینیوں کی فتح کے موقع پر بیت المقدس کے مدافعین پر درود بھیجتے ہوئے کہا: فلسطین کا جغرافیہ پوری دنیا تک وسیع ہو چکا ہے اور فلسطینیوں کا اپنے وطن واپسی کا خواب اور آزادی کا حصول بھی بہت نزدیک ہو چکا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: "فلسطین کا چہرہ عرب اور عزت کا چہرہ ہے۔"
نبیہ بری نے لبنان کے حالات حاضرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر موجودہ صورتحال بغیر کسی راہ حل کے جاری رہی تو لبنان تباہ ہو جائے گا۔ راہ حل یہ ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا: تمام گروہوں کو لبنان کو تباہی سے بچانے کے لیے اس راہ حل پر غور کرنا چاہیے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ لبنان کو فرقہ واریت اور اجارہ داریوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی اور عدلیہ بھی سیاسی مداخلتوں سے جھٹکارا حاصل کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲